ہمارے بارے میں
کسان دوست کیا ہے؟
کسان دوست آپ کی جیب میں زرعی ماہر ہے — موسم کا حال، تصویر سے فصل کی بیماری کی پہچان، اور لکھ کر یا بول کر مشورہ۔ سب کچھ آپ کی اپنی زبان میں، اور کسانوں کے لیے بالکل مفت۔
مدینہ گروپ آف انڈسٹریز
مدینہ گروپ آف انڈسٹریز — جس میں مدینہ شوگر ملز بھی شامل ہے — پاکستان کا جانا مانا صنعتی اور زرعی ادارہ ہے۔ کسانوں کے ساتھ برسوں کا ساتھ، تجربہ کار زرعی ماہرین اور ملک بھر کا نیٹ ورک اس منصوبے کی اصل طاقت ہیں۔
گلوبل شیپرز کمیونٹی — فیصل آباد ہب
گلوبل شیپرز کمیونٹی ورلڈ اکنامک فورم سے جڑا نوجوانوں کا عالمی نیٹ ورک ہے، جس کے رکن اپنے اپنے شہر کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔ فیصل آباد ہب کے نوجوان اس منصوبے میں کمیونٹی کا اعتماد اور رضاکارانہ جذبہ لے کر آئے ہیں۔
ٹیم
کسان دوست کا آئیڈیا حسن احمد کا تھا اور وہ اس منصوبے کو لیڈ کر رہے ہیں۔ اس ایپ کو طلال مظفر نے بنایا۔ یہ ایک نان پرافٹ منصوبہ ہے جس کا مقصد کسان کی مدد اور انہیں اے آئی کے میدان میں شعور دینا ہے۔
Hassan Ahmad — Project Lead
weforum.org/people/hassan-ahmad
Talal Muzaffar — Developer
talalmuzaffar.pages.dev
کسی بھی آئیڈیا یا تجویز کے لیے حسن سے رابطہ کریں، اور کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں talalmuzaffar3@gmail.com پر ای میل کریں۔


گلوبل شیپرز فیصل آباد ہب اور مدینہ گروپ آف انڈسٹریز کے اشتراک سے
پرائیویسی پالیسی·منصفانہ استعمال·ایپ پر واپس جائیں
© 2026 Talal Muzaffar
